کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے صدر میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں خاتون نے شوہر کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کرلیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں صدرکے علاقے میں شوہرکی لاش کے ٹکڑیکرنے
والی خاتون کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں تفتیشی افسر نے حتمی چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کرلی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ کیس میں شامل عینی شاہدین کو تلاش کرنا ہے، ملزمہ نے اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کی 8 سالہ اور 13 سالہ بیٹی عینی شاہدین ہیں اور دونوں ہی تاحال غائب ہیں جنہیں تلاش کرنا ہے، ملزمہ کی بڑی بیٹی آرزو اور سابق شوہر پطرس کی تلاش بھی جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ نے 10 دسمبر 2021 کو اپنے شوہر کو قتل کیا اور کیس میں مرکزی ملزمہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست پر 31 جنوری تک کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔