اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کی انسداد کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 7 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی
این سی او سی نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے مطابق ضلعی صحت اور تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا تعین کرے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی اکائیاں 12 سال سے زائد عمرطلبہ کی ویکسینیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔این سی او سی کے مطابق تعلیی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے، کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پرخصوصی توجہ دی جائے۔انسداد کورونا کے ادارے کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کی گئی جس کا مقصد ان شہروں کیطلبہ کو کورونا سے بچانا تھا اور پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا تھا۔