اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

تصاویر اور ویڈیوز بھی عدالتوں میں بطور ثبوت قبول وزیراعظم نے نیا قانون لانے کی منظوری دے دی

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فوجداری مقدمات میں ترمیم سمیت نئے قوانین لانے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو وزیر قانون فروغ نسیم نے 600 سےز ائد نکات میں ترمیم پر بریفنگ دی اور کہا کہ ملک بھر میں ایس ایچ او کے لیے گریجویشن کی ڈگری لازمی قرار دی جائے۔

قومی اخبارجنگ کے مطابق فروغ نسیم نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ فوجداری مقدمات کے حوالے سے آئینی ترامیم آئندہ ہفتے منظوری کے لیے کابینہ میں پیش ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد آئینی ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔وزیر قانون نے مزید کہا کہ ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ایس پی کو درخواست دی جاسکے گی، جو درخواست پر عمل درآمد کا پابند ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ 9 ماہ میں مقدمات کا فیصلہ لازمی ہوگا، اس دورانیے میں فیصلہ نہ ہونے پر متعلقہ ججز ہائی کورٹ کو جواب دہ ہوں گے۔فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ 9 ماہ میں ٹرائل مکمل نہ کرنے پر ججز کے خلاف ہائی کورٹ انضباطی کارروائی کرسکے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تھانوں کو اسٹیشنری، ٹرانسپورٹ اور ضروری اخراجات سرکاری فنڈ سے ملیں گے۔وزیر قانون نے کہا کہ بےگناہی ثابت کرنے کے لئے آگ یا گرم کوئلوں پر چلنے جیسی روایات قابل سزا ہوں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ عام جرائم کے مقدمات میں 5سال تک کی سزا کےلئے پلی بارگین کی جاسکے گی اور سزا کم ہوکر صرف 6 ماہ رہ جائے گی۔فروغ نسیم نے مزید کہا کہ قتل، زیادتی، دہشت گردی، غداری اور سنگین مقدمات میں پلی بارگین نہیں ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ موبائل فوٹیج، تصاویر، آواز کی ریکارڈنگ، ماڈرن ڈیوائسز کو بطور شہادت قبول کیا جاسکے گا، فارنزک لیبارٹری سے ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ امریکا، برطانیہ کی طرز کا آزاد پراسیکیوشن سروس کا نیا قانون لانے کا فیصلہ ہوا، قوانین میں تبدیلی سے ملک کے پولیس اور عدالتی نظام میں انقلابی تبدیلی آئے گی، آرڈیننس نہیں لارہے، عام آدمی کا فائدہ ہوگا، اپوزیشن ساتھ دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…