اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

جہیز میں دیا گیا بیڈ شادی کے چند دن بعد ہی ٹوٹ گیا، بیٹی کا والد عدالت پہنچ گیا،عدالت نے بیڈٹوٹنے پر دکاندار کو پورا فرنیچر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بیٹی کے جہیز میں دیا گیا بیڈ ٹوٹنے پر بیٹی کا باپ عدالت پہنچ گیا ۔ عدالت کا دکاندار کو بیڈٹوٹنے پر پورا فرنیچر نیا دینے کا حکم جاری ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے رہائشی جاوید اقبال نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا کہ

اپنی بیٹی کو جہیز میں فرنیچر دیا لیکن چند ہی دنوں میں ناقص لکڑی کی وجہ سے بیڈ ٹوٹ گیا۔اردو نیوز کے مطابق انہوں نے درخوست میں مزید کہا کہ اس وجہ سے ان کے پورے خاندان کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑا لہذا اس ذہنی کو ختم کرنے کے لیے انہیں ایک کروڑ روپے ہرجانہ ادا کیا جائے۔فرنیچر دکان کے مالک محمد آصف نے اپنی غلطی عدالت کے روبرو تسلیم کر لی ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے لکڑی اوپن مارکیٹ سے خریدی تھی۔لکڑی کے اندر گھن لگا ہوا تھا جو سطح سے واضع نہیں تھا جس وجہ سے یہ ایک تکلیف دہ صورتحال پیدا پوئی۔صارف عدالت نے فرنیچر دکان کے مالک کو حکم دیا کہ وہ پورے کے پورے فرنیچر کو تبدیل کریں نہ کہ صرف بیڈ کو۔عدالت کا یہ حکم محمد آصف نے فوری طور پر قبول کر لیا جس کے بعد عدالت نے مقدمہ نمٹا دیا۔جاوید اقبال نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے حکم سے مطمئن ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے اخروٹ کی لکڑی کا کہہ کر فرنیچر بیچا گیا کہ اس کو گھن نہیں لگتا۔عدالت میں یہ بات واضح ہو گئی تھی کہ ان کے ساتھ غلط بیانی کرکے ان کو فرنیچر بیچا گیا تاہم اب وہ مزید قانونی چارہ جوئی کا ارادہ نہیں رکھتے۔انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم پر اُنہیں پورا فرنیچر نیا مل گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…