اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

چارلس گوتھری نے بھی تصدیق کی ہے رانا شمیم کے بیان حلفی پر نواز شریف کے گھر پر دستخط ہوئے، فواد چوہدری کا انکشاف

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی کے بارے میں چارلس گوتھری نے بھی تصدیق کی ہے رانا شمیم کے بیان حلفی پر نواز شریف کے گھر پر دستخط ہوئے۔ ایک انٹرویومیں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بحال ہو رہی ہے، اس سے قبل صرف سیاستدانوں کے ڈرامے دیکھے جاتے تھے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ فلاپ فلمیں

لندن جا کر بیٹھ گئی ہیں، نواز شریف اینڈ کمپنی جب اقتدار میں تھی تو صرف ان کی فلمیں چل رہی تھیں، اصل فلم کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ رانا شمیم کے بیان حلفی کے بارے میں چارلس گوتھری نے بھی تصدیق کی ہے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی پر نواز شریف کے گھر پر دستخط ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ شریف فیملی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے، اس پر انہیں وضاحت کرنی چاہیے ،اوورسیز پاکستانیز سر کا تاج اور یو اے ای میں مقیم پاکستانیز اس تاج کا نمایاں ہیرا ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ 15 لاکھ پاکستانی یو اے ای میں مقیم ہیں، ترسیلات زر میں ان کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل پاکستان اکائونٹ میں سب سے زیادہ تعداد یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جس طرح عمران خان اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح اوورسیز پاکستانیز بھی عمران خان کی پشت پر کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہی وہ امتزاج ہے جو پاکستان کو آگے لے کر چلے گا، دوبئی میں فلم فیسٹیول میں 11 پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی، یو اے ای میں مقیم پاکستانی فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں دیکھنے آئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…