اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ مہنگائی میں کمی آنے کیساتھ تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کے باوجود پاکستان کی بڑی کامیابیاں الحمدللہ ! اکانومی کی گروتھ 5.7 فیصد – زراعت، صنعتی اور سرویز گروتھ میں ریکارڈ اضافہ – ورلڈ بنک،انکا کہنا تھا کہ بلومبرگ اور
اکاونمسٹ رپورٹس میں پاکستانی ترقی کی پزیرائی اور تصدیق کی گئی ہے ، ریکارڈ ایکسپورٹس، ترسیلات اور ریونیو کلیکشن ہوئی ہے ۔فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے چند ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئےگی ، کسان اور مزدور کی آمدنی کے ساتھ ساتھ فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا اندازہ ہے،جہاں آنے والے ہفتوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی، تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا، ہیلتھ انشورنس سبکو پنچاہی جارہی ہے ۔