اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ نادیہ خان کی وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے شکایت درج کروادی

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ بنائی گئی وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کروادی ۔یہ تنازع انسٹاگرام پر نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا،

یہ ویڈیو صبور علی کی شادی میں نادیہ نے ریکارڈ کی تھی جس میں وہ انیسہ کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں اور ان سے پوچھ رہی تھی کہ انہوں نے یہ سب کرنا کہاں سے سیکھا، انیسہ نے معصومیت سے ان کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔نادیہ کی طنزیہ تعریف کی یہ مختصرکلپ سوشل میڈیا پر خاصاوائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا صارفین ایک بزرگ خاتون کی توہین کرنے پر مشتعل ہو ئے اور پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ نادیہ کا مقصد صرف انیسہ کے اسٹائل پر تنقید کرنا اور سوشل میڈیا پر توجہ مبذول کرنا ہے۔شرمیلا فاروقی نے بھی ویڈیو پر فوری ردعمل دیا اور انہوں نے نادیہ خان کو ایک بے شرم خاتون قرار دیا ۔شرمیلا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور پیرو کاروں کو مطلع کیا کہ انہوں نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔شرمیلا نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی ۔نادیہ نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ شرمیلا کا انہیں بے شرم کہنا غلط تھا۔میں نے صرف ان کی ماں کا احترام کیا، اس کی تعریف کی اور کچھ غلط نہیں کہا۔شرمیلا کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے کہاکہ اس تنازعہ کو گھسیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے،اگر میں نے اس معاملے پر مزید کچھ کہا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…