اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

شہر اقتدار میں اندھیر نگری چوپٹ راج، جرائم پیشہ افرادکی من مانیاں، اسلام آباد کاڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ نوجوانوں کیلئے نوگو ایریا بن گیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے کرکٹ گرائونڈز کرکٹرز کے لئے ہی نو گو ایریا بن چکے ہیں، واضح عدالتی احکامات کے باوجود ایسے کون طاقتور لوگ ہیں جو نہ ہی عدالت کو مان رہے ہیں اور نہ ہی سی ڈی اے اور انتظامیہ کی بات سن رہے ہیں، شہر اقتدار میں یہ صورتحال بہت سے سوال پیدا کر رہی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی راجہ محسن اعجاز نے

ٹوئٹ کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کرکٹر گرائونڈ کے باہر موجود ہیں لیکن گیٹ پر اندر سے تالہ پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے نوجوان کرکٹر گرائونڈ میں داخل ہونے سے قاصر ہیں، جس گرائونڈ میں نوجوانوں کو کھیل کے ذریعے صحت مند رہنے کے لئے سرگرمیاں کرنی ہیں وہ ہی بند پڑا ہے۔اس حوالے سے سینئر اینکر پرسن و صحافی حامد میر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’یہ اسلام آباد کی ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ ہے جس پر تالہ لگا دیا گیاہے سی ڈی اے نے ان بچوں کوگراؤنڈ میں نیٹ پریکٹس کی اجازت دیدی ہے لیکن کرکٹ بورڈ کے نام پر کچھ جرائم پیشہ افراد نے کرکٹرز کا داخلہ گراؤنڈ میں بند کر دیا، گراؤنڈ میں کچھ لوگ بیٹھے سگریٹ نوشی کر رہے ہیں ⁦۔‘‘سینئر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’اسلام آباد میں کرکٹ سیکھنے کی کوئی جگہ نہیں ہے، حال ہی اپنے بچوں کے لئے تلاش میں ناکامی ہوئی۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ بند کر رکھی ہے۔ اسلام آباد کے نوجوانوں کے لئے کرکٹ کھیلنے کی کوئی جگہ کیوں نہیں ؟۔ ‘‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…