اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سابق صدر پرویز مشرف کو بڑا جھٹکا ،سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ نے 2013 ء کے عام انتخاب میں پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے  فیصلے کیخلاف دائر اپیل غیر موثر قرار دیتے ہوئے  خارج کر دی ہے۔ عدالت عظمی نے اپنے حکم میں قرار دیا ہے کہ پرویز مشرف نے 2013ء کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،2013   والی

اسمبلی 2018   میں ختم ہوچکی ہے، پرویز مشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔ جمعرات کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے 2013 ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے سندھ   ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت پرویز مشرف کے وکیل اقبال ہاشمی  نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے موکل نے 2013 ء کے انتخابات میں  کراچی سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،پرویز مشرف کی دوسری اپیل پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف ہے جو ابھی سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوئی ،میرا موکل  ملک سے باہر ہے ان سے رابطہ نہیں ہو سکا،عدالت سے استدعا کے کہ میرے موکل کی دونوں اپیلیں ایک ساتھ ہی سماعت کیلئے  مقرر کی جائیں۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے پرویز مشرف کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے  ریمارکس دیے کہ آپکا آج والا کیس خارج ہو چکا، دوسرا

کیس  جب  سماعت کیلئے مقرر ہو گا تو فیصلہ ہوجائے گا۔عدالت عظمی نے پرویز  مشرف کی جانب سے دائر دوسری اپیل لارجر بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر تے  2013  کے عام انتخابات میں پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے  کیخلاف دائر اپیل غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

عدالت عظمی نے قرار دیا ہے کہ پرویز مشرف نے 2013 کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،2013   والی اسمبلی 2018   میں ختم ہوچکی ہے، پرویز مشرف دوبارہ الیکشن لڑیں تو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کا دفاع کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں  کراچی اور پشاور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔  پرویز مشرف نے  اپنے  کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف  سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…