جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

مرنا تو سب نے ہے ،یہ شہادت کی موت قسمت والوں کو ملتی ہے،شہید ہیڈ کانسٹیبل منور کے بھائی عابد حسن میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)شہید ہیڈ کانسٹیبل منور کے بھائی عابد حسن میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے ۔بھائی شہید ہیڈ کانسٹیبل منور بتایاکہ جب ان سے ملنے کے لیئے آیا وہ ڈیوٹی پر تھے،ہمیں انہوں نے ٹائم نہیں دیا ہمیشہ ڈیوٹی کو ترجیح دی،شہید کے بھائی نے کہاکہ مجھے فخر ہے

انہوں نے ملک کیلئے جان دی ہے،مرنا تو سب نے ہے لیکن یہ شہادت کی موت قسمت والوں کو ملتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ساٹھ سال ان کی عمر ہونے والی تھی بہت ایمانداری سے انہوں نے نوکری کی۔ دوسری جانب تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں مبینہ دہشتگردی اور پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ،وفاقی پولیس کے اہلکار اے ایس ائی ارشد محمود کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا ،مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں ،نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔ ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل منور حسن ،روز امین اور راشد شدید زخمی ہوئے،کانسٹیبل راشد نے زخمی ہونے کے باوجود ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان موقع پر جانبحق ہو گئے،ہیڈ کانسٹیبل منور حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع شہید ہو گئے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کسی دہشتگرد تنظیم کی ایما پر دہشتگردانہ کارروائی کی،ملزمان کی فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف ہ حراس اور دہشت پھیل گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…