اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی سابقہ معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان کی اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔فردوس عاشق اعوان کی ویڈیو ان کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اہلخانہ کے ہمراہ انتہائی خوشگوار موڈ میں ہیں اور ان
کے ارد گرد بچے بھی موجود ہیںٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سابق وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان فیملی کے ہمراہ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے کارکنوں سمیت صارفین کی بڑی تعداد نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔