میلبور ن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منایا۔آسٹریلیا کی ٹی 20 لیگ بگ بیش میں حارث رئوف پرتھ اسکارچرز کے کھلاڑی کو آئوٹ کرنے کے بعد جشن کے لیے ماسک لے کر آئے۔میلبرن اسٹارز اور پرتھ اسکارچرز کے درمیان کھیلے جارہے میچ کے دوران حارث
رؤف نے پرتھ اسکارچرز کے پیٹرسن کو آئوٹ کرنے بعد پہلے سینیٹائزر لگانے کے انداز سے ہاتھ صاف کیے پھر جیب سے ماسک نکال کر لگایا۔میلبرن اسٹارز نے ان کے اس جشن کی ویڈیو بھی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل حارث رئوف نے بگ بیش لیگ میں بائونڈری پر ناقابلِ یقین کیچ بھی پکڑ اتھا۔