بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

ہمایوں سعید کو’ ‘دی کراؤن” میںکس نے کاسٹ کرایا؟ نام جان کر آپ کو بھی حیرت کا شدید جھٹکا لگے گا

datetime 11  جنوری‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)پاکستانی فلم اسٹار ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز ‘دی کراؤن’ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا کے محبوب کا کردار نبھائیں گے۔اس خوشخبری پر جہاں شوبز ستارے خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور ہمایوں سعید کو مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں ، ایسے میں سکینہ سموں نے سوشل میڈیاپر اعتراضات کے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں۔سکینہ سموں کے ٹوئٹ پر ہی ایک صارف نے جمائما گولڈ اسمتھ کو

ہمایوں سعید کو کاسٹ کیے جانے کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ‘شاید ہمایوں کو منتخب کرنے کا کریڈٹ جمائما خان کو جاتا ہے کیونکہ وہ پانچویں سیزن کے لیے کہانی مرتب کرنے والوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ جمائما نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ڈیانا کی کہانی کی غلط تصویر کشی پر ایمی جیتنے والے شو سے تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔صارف کے ٹوئٹ پر سکینہ سموں نے کہا کہ ‘ مجھے نہیں لگتا کہ اس کا کوئی کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے اس خاص کردار کے لیے کم از کم 4 دیگر پاکستانی اداکاروں کا بھی آڈیشن کیا ہوگا۔ یہ عام آڈیشن کا عمل ہے۔ خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید ‘دی کرائون’ کے پانچویں سیزن میں برطانوی شہزادی کے مقابل ایک پاکستانی سرجن کا کردار ادا کریں گے۔خیال رہے کہ شاہی خاندان پر بنے ڈرامہ میں ایک طرف شہزادی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی اور اس کے اختتام کو موضوع بنایا گیا ہے وہیں 1997 میں کار حادثے میں شہزادی ڈیانا کی موت کو بھی موضوع بنایا گیا ہے۔ڈاکٹر حسنات خان کو ایک حادثے میں اپنے مصری دوست کے ساتھ ہلاک ہو جانے والی برطانوی شہزادی ڈیانا کی ‘حقیقی محبت’ قرار دیا جاتا ہے، جنہیں وہ ‘مسٹر ونڈرفل’ کے نام سے پکارتی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…