کابل(این این آئی) افغان مرکزی بینک کو 32 ملین ڈالر کی انسانی امداد کی منجمد رقم واپس مل گئی، اگست میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد رقم منجمد کردی گئی تھی۔عرب ٹی وی کے مطابق افغان مرکزی بینک کو 32 ملین ڈالر نقد انسانی امداد کی منجمد رقم واپس مل گئی
،افغان طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ نقدرقم ایئر پورٹ سے افغان بینک پہنچادی گئی ہے۔یارہ دسمبر کو عالمی بینک نے دوسو نواسی ملین ڈالر دینے کی منظوری دی تھی، بتیس ملین ڈالر کی رقم اسی منظوری میں قسطوں کا تسلسل ہے جبکہ فروری کے آخر تک قسطوں میں228 ملین کی رقم افغانستان کو دی جائے گی۔اٹھائیس مئی کو عالمی بینک نے چارسو ملین ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ، جسے اگست میں طالبان حکومت کے آنے کے بعد منجمد کر دیا گیا تھا۔ورلڈ ریڈ کراس کمیٹی کا کہنا تھا کہ نقد کرنسی کا بحران افغانستان کا بڑا مسئلہ ہے ، رقم کامقصد افغان بینک کوپاوں پر کھڑا اور نقد کرنسی بحران پر قابو پانا ہے۔یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے فوری طور پر ایک ادارہ جاتی طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا تاکہ جنگ سے تباہ حال ملک میں ہونے والی انسانی تباہی کو روکا جا سکے۔