اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی نااہلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ منگل کو چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی۔دوران سماعت فدا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے کیونکہ انہوں نے اپنے خطاب میں

اپنے 16 رکن قومی اسمبلی کے بک جانے کا انکشاف کیا تھا۔انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے حوالے سے کہا کہ شیخ رشید نے اعتراف کیا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ وہ بکنے والے 16 رکن قومی اسمبلی کون ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ شیخ رشید نے تسلیم کیا تھا کہ اگر نام لے لیا تو تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوجائے گی جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہاں سیاسی تقریر نہ کریں بلکہ قانونی حوالہ پیش کریں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہاں کے رہائشی ہیں اور وہاں کے رکن اسمبلی کس جماعت سے ہیں؟وزیر اعظم عمران خان اور شیخ رشید کو نااہل قرار دینے والے درخواست گزار فدا اللہ نے کہا کہ میں لکی مروت سے ہوں اور رکن اسمبلی مسلم لیگ (ن) سے ہیں۔بعدازاں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار فدا اللہ کی درخواست اس ریمارکس کے ساتھ مسترد کی کہ ان سے کہیں کہ وہ درخواست دائر کریں۔خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ عدالت کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نااہلی

کی درخواست مسترد کی گئی ہو۔24 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں بیٹی ظاہر نہ کرنے کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔درخواست میں صادق اور امین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…