اسلام آباد ( آن لائن ) اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں ان ہاؤس تبدیلی کے اپشنز کو کامیاب بنانے پر بات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنا موقف اپناتے ہوئے کہاکہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مرحلہ وار عدم اعتماد کی تحاریک لائی جائیں جبکہ ن لیگ نے اپنے مو قف میں کہاکہ حکومتی اتحادیوں اور ناراض اراکین کو ان ہاؤس تبدیلی کیلئے ساتھ ملانا ہوگا ۔ اجلاس میں طے پا یا کہ اپوزیشن کی کمیٹی حکومتی اتحادیوں سے اس معاملے پر ملاقات کرے گی ان ہاؤس تبدیلی کے فارمولے کو حتمی شکل شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں دی جا ے گی۔