پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وہ ملک جس میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر آگئے ٗ وزیراعظم کو اپنی کابینہ سمیت گھر جانا پڑ گیا

datetime 5  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الماتے(این این آئی)قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، پرتشدد مظاہروں کے بعد قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان

کے صدر نے وزیراعظم عسکر مامن کا استعفی قبول کرلیا ہے، نائب وزیراعظم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دارالحکومت الماتے اور مغربی صوبے منگیستو میں 19 جنوری تک ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا اور رات 11بجے سے صبح 7بجے تک کرفیو بھی نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہرے جاری تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا ۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…