کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی پریس کانفرنس سے قبل تحریک انصاف کے پارٹی کارکنان نے احتجاج کیا۔پی ٹی آئی رہنما کی میڈیا ٹاک سے پہلے انصاف ہاؤس پر کارکنوں نے پوسٹرز اور بینرز لگادیے۔اس موقع پر کارکنوں نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔کارکنان نے کراچی کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر اظہار خیال کیا۔انہوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی انکوائری رپورٹ دی جائے۔کارکنوں نے کہا کہ امیدواروں کی ناکامی کے ذمے داروں کا تعین کرکے اْن کے خلاف کارروائی کی جائے۔