اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف ٹھیک ہوگئے ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم تو دو سال سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کب ٹھیک ہوں گی، ان کی پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوگئی ہیں تو خدا کا واسطہ واپس آجائیں۔اسد عمر نے
کہا کہ جس شخص کو سپریم کورٹ نااہل قرار دے کیا وہ دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے؟، ان سے بات ہورہی ہے یا نہیں میں کیسے گارنٹی دے سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر غلط ہے جو کہا گیا صادق اور امین نہیں تاہم دوبارہ وزیراعظم بن سکتا ہے، نواز شریف کی واپسی سے متعلق خبریں آئیں جس پر وزیراعظم نے جواب دیا۔