پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

تمام جماعتیں حکومت کی کمزوری اور اندرونی اختلافات کا فائدہ اٹھائیں،ن لیگ نے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد لانے کی پیپلز پارٹی کی تجویز مسترد کر دی

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیپلز پارٹی کی تجویز مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ نمبرز گیم پورے ہونے اور اتحادیوں کے حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے بعد ہی تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی تا کہ یہ ناکام نہ ہو ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یہ تجویز دی تھی کہ

تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کی کمزوری اور اندرونی اختلافات کا فائدہ اٹھائیں اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف پہلے مرحلے میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور اس کے بعد چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک لانا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ وہاں پر پہلے ہی اپوزیشن کی اکثریت موجود ہے تاہم ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی سے ہم نے کہا کہ وہ اس اہم معاملے پر جلد بازی نہ کرے ایسا نہ ہو کہ تحریک جمع کرانے کے بعد ہمارے پاس نمبرز گیم پورے نہ ہوں اور سبکی اٹھانا پڑے۔ضروری ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے حکومتی اتحادیوں کو توڑا جائے اور اس سلسلے میں ان سے روابط اورملاقاتوں کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی سٹیئرنگ کمیٹی مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے کیونکہ ان کی حمایت کے بغیر یہ تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی ،پھر ایسے تحریک انصاف کے لوگوں سے رابطہ کیا جائے جن کے عمران خان سے شدیدا ختلافات ہیں اور وہ اپوزیشن سے بھی رابطوں میں ہیں ،پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ خفیہ ووٹوں کی وجہ سے کئی حکومتی اراکین بھی سپیکر اسد قیصر کے خلاف ووٹ دیں گے اس لئے ہمیں دیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کامیابی کے لئے 172 اراکین پورے کئے جا سکتے ہیں تاہم ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ جب تک ہمیں یقین نہیں ہو جاتا ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں تو اس وقت تک تحریک جمع نہ کرائی جائے

تا کہ ہماری سبکی نہ ہو ،اس حوالے سے جب سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سپیکر کے خلاف بغیر تیاری اور ہوم ورک کے تحریک پیش کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ہم مناسب وقت پر پوری تیاری کے ساتھ تحریک لائیں گے اور اسے کامیاب بھی بنائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…