پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ذرا سی بھی غلطی کی تو ہاتھ کاٹ دیں گے، ایران کی اسرائیل کو میزائل فائر کرکے وارننگ

datetime 25  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (ن لائن )ایران نے 5 روزہ مشقوں کے دوران متعدد بیلسٹک میزائل فائر کرکے اسرائیل کو وارننگ دے دی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی فوجی حکام نے پانچ روزہ فوجی مشقوں کے اختتام پر جمعے کو متعدد بیلسٹک میزائل داغے جانے کو اپنے قدیم دشمن اسرائیل کے لیے انتباہ قرار دیا ہے۔حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میزائلوں نے ایک ہی وقت میں ایک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا

جیسے 10 ڈرون بیک وقت اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ یہ مشقیں صیہونی حکومت کی طرف سے حالیہ دنوں میں دی جانے والی دھمکیوں کا جواب دینے کے لیے کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سولہ میزائلوں نے منتخب ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اسے تباہ کر دیا۔جنرل محمد باقری نے کہا کہ اس مشق میں ایران پر حملہ کرنے کی جر آت کرنے والے ملک کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے سینکڑوں ایرانی میزائلوں کا ایک مختصر حصہ تعینات کیا گیا تھا۔فوجی مشقیں بوشہر، ہرمزگان اور خوزستان صوبوں میں شروع ہوئیں۔آئی آر جی سی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ فوجی مشقیں صیہونی حکومت کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ ذرا سی بھی غلطی کی تو ہم ان کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔یہ مشقیں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی بدھ کو اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے 2015 کے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششوں کی مخالفت پر بات چیت کے لیے ملاقات کے بعد ہوئی ہیں۔بینیٹ نے ایران پر جوہری بلیک میلنگ کا الزام لگایا ہے اور کہا ہیکہ پابندیوں میں نرمی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے ہتھیاروں کی تیاری پر استعمال کی جائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی رہنماؤں نے بھی ایران پر حملہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ صرف سول جوہری پروگرام تیار کرنا چاہتا ہے لیکن مغربی طاقتوں کا کہنا ہے کہ اس کے افزودہ یورینیم کے ذخیرے کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں امریکاکو جوہری معاہدے سے الگ کرکے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں جو ابھی تک برقرار ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…