لاہور( این این آئی )ایف آئی اے نے ماڈل ٹائون کے علاقہ میں وقف متروکہ املاک بورڈ کی پراپرٹیز کا کرایہ ادا نہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن کر کے 36 دکانیں سیل کردیں۔بتایاگیا ہے کہ وقف متروکہ املاک بورڈ نے دکانداروں نے کرائے کی مد میں36ملین روپے وصول کرنے ہیں ۔متروکہ وقف املاک بورڈ اور ایف آئی اے کی جانب سے ماڈل ٹائون بی بلاک میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔