لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے یکم جنوری سے مزدور کی اجرت میں 23روپے روزانہ اضافہ کر دیا۔ محکمہ خزانہ نے یکم جنوری 2022 سے نئے لیبرریٹس مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 23 روپے میں اضافے سے لاہور اور پنجاب میں مزدور کی روز کی اجرت 800روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح ڈرائیورز کی روزانہ کی اجرت میں 100روپے کا اضافے سے نئی اجرت 1100روپے مقرر کر دی گئی۔ مالی کی اجرت میں 50 روپے اضافے سے روزانہ کی اجرت 850روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے مزدورکی اجرت 777روپے مقرر کی تھی۔