اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ستمبر میں ایک ساتھ تین روزہ طویل تعطیلات کا موقع ملنے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی پیش گوئی کے مطابق 24 اگست کو ماہِ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو عید میلاد النبی ﷺ 5 ستمبر بروز جمعہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس دن سرکاری تعطیل ہوگی۔
اس کے اگلے روز 6 ستمبر کو یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سے عام تعطیل متوقع ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ جبکہ 7 ستمبر اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی۔ اس طرح عوام کو تین دن کی نایاب طویل تعطیلات میسر آئیں گی۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے چھٹی کا کوئی ذکر نہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 5 یا 6 ستمبر 2025 کو عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔