بنکاک(این این آئی) تھائی لینڈ میں مالک سے ناراض ملازمہ نے 18 کروڑ روپے کا تیل جلا ڈالا۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تیل کے گودام میں کام کرنے والی خاتون نے مالک کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکرگودام کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں 18 کروڑ روپے کا تیل جل گیا۔پولیس نے 38 سالہ سریا کو گرفتار کرلیا۔ سریا نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تیل کمپنی کا مالک اکثرڈانتا رہتا تھا اور بدلہ لینے کے لئے انہوں نے تیل کے کنٹینر کوآگ لگائی ۔ آگ لگنے سے خاتون خود بھی زخمی ہوگئی تھیں۔