لندن(این این آئی) برطانوی وزیر موسمیاتی تبدیلی و جنگلات زیک گولڈ اسمتھ بھی وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے معترف نکلے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی برطانوی وزیرموسمیاتی تبدیلی و جنگلات زیک گولڈاسمتھ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں افغانستان، خطے کی صورتحال، موسمیاتی تبدیلی اوردیگر ایشوز پربات چیت کی گئی۔زیک گولڈ سمتھ وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کے معترف ہوگئے اور افغانستان سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ افغانستان کواکیلا چھوڑنا تاریخی غلطی ہوگی ،خوفناک نتائج نکلیں گے، برطانیہ سمیت پوری دنیا کو افغان عوام کی غیر مشروط امداد کر نا ہوگی۔