جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

عمران خان اور دیگر کو نواز شریف کو چور کہنا زیب نہیں دیتا، یہ خود سب سے بڑے چور اور کرپشن کے بادشاہ ہیں، چینی ،آٹا بیرون ملک کمیشن پر بیچ دیا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 4  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آ ن لائن) جمعیت علماء اسلام کے ممبر قومی اسمبلی مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومتوں کے دیگر عہدیداروں کا نواز شریف کو چور کہنا اُنہیں زیب نہیں دیتا کیونکہ یہ خود سب سے بڑے چور اور کرپشن کے بادشاہ ہیں چینی ،آٹا جس کی پاکستان کو سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ تو باہر ممالک کی کمیشن پر بیچ ہی دی تھی جو اب مہنگے داموں کمیشن کے عوض در آمد کی جا رہی ہیں

اب کورونا فنڈ میں بھی 40ارب روپے کی خرد برد ثابت ہو چکی ہے اسی طرح بلین ٹری منصوبے کے نام پر ایک ارب پودہ جات لگانے کا دعویٰ کیا تھا جس پر اسمبلی سے مقر ر شدہ کمیٹی نے تحقیقات کرکے پردہ فاش کیا جو کہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے ، مولانا فضل الرحمن عمران خان کے بارے میں جو یہودی ایجنٹ کا بیان دیا تھا ان کی حکومت میں آنے کے بعد وہ ثابت ہو گیا کیونکہ حکومت میں آتے ہی انہوں نے منکر اسلام قادیانی میاں عاطف کو اہم عہدہ سونپا تھا لیکن عوام کے ووٹ کی برکت سے یہ مذموم سازش ناکام ہو گئی کیونکہ اُنہوں نے اسمبلی کے فلور پر میاں عاطف کو ہٹانے کیلئے قرارد اد پیش کی جس میں تمام سیاسی جماعتیں یکجان ہو کر ساتھ نہیں دے رہی تھی مگر اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور میاں عاطف کو نہ صرف عہدے سے ہٹایا بلکہ ملک بدر بھی کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بنوں میں وزیر سب ڈویژن کیلئے جمعیت علماء اسلام کے میئرشپ کے اُمیدوار ملک مستو خان کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئرشپ کے اُمیدوار ملک مستو خان،ملک شاہ کرام خان اور دیگر مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی نے سابقہ ایف آر میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق دہلیز پر فراہمی یقینی بنائی اس سے قبل یہاں رابطہ سڑکیں ،پانی بجلی اور دیگر سہولتیں صرف ایک خواب کی طرح تھے

مگر سابق وزیر اعلیٰ و خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے یہاں کے لوگوں کا خواب حقیقت میں تبدیل کیا اب پی ٹی آئی کی حکومت یہاں کے لوگوں کے منصوبوں میں رکاوٹ بن رہی ہے کیونکہ مفتی عبدالشکور نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو متنازعہ بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور 6ماہ تک اسمبلی میں قدم رکھنے

نہیں دیا تھا اس لئے اب وہ مفتی عبدالشکو ر کے منصوبوں کیلئے فنڈز جاری نہیں کر رہے ہیں جو کہ یہاں کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے لیکن اس کے باوجود دو بجلی فیڈر اور پانی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا ئے اب بلدیاتی انتخابات میں یہاں کے عوام جے یو آئی کے میئرشپ کے اُمیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اُن سے اپنے حقوق چھینیں گے جو کہ ان کا حق ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…