پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول کی شدید قلت کا خدشہ

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی) جمعرات سے ملک بھر میں پٹرول پمپس مالکان کی ہڑتال کے باعث کھلے عام پٹرول فروخت کرنیوالے ڈیلرز نے پٹرول ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے جبکہ لوگ بھی بڑی تعداد میں پمپس پر پٹرول ڈلواتے

نظر آرہے ہیں پٹرول پمپس مالکان نے اپنی کمیشن بڑھانے کیلئے حکومت سے مذاکرات کئے تھے حکومت کی جانب سے 17نومبر تک کی ڈیڈ لائن مانگی تھی مگر حکومت نے اس پر کوئی جواب نہ دیا جس پر پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا ہے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما سید مسعود اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کی ہر بات مانی ہے اور گزشتہ 20سال سے ہم موجودہ کمیشن پر کام کررہے ہیں مگر اب لیبر’ بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور مہنگائی کے باعث اس کمیشن پر کام ممکن نہیں حکومت سے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کمیشن میں اضافہ کریگی اور اس کیلئے 17 تاریخ تک کی مہلت مانگی گئی تھی مگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے حکومت نے وعدہ خلافی کی ہے اب 25نومبر سے ملک گیر ہڑتال پر جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…