جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا گیا جس کے مطابق پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی اگلی قسط جاری کی جائے گی، آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ چھٹے جائزے کی تکمیل کی حتمی منظوری دے گا۔ پیر کو جاری اعلامیہ

کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ قرض پروگرام کی بحالی پیشگی شرائط پر عمل درآمد سے مشروط ہوگی، اگلی قسط کے اجراء سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کر لیئے، آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پر عمل درآمد کی بھی تعریف کی ۔ اعلامیہ کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پیش رفت کی گئی۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں بہتری آئی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ بڑھا، روپے کی قدر میں کمی آئی ، رواں سال جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے جون تک کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کرلیے، پاکستان پر عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کا اثر پڑا، فیٹف پلان پر عمل درآمد ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کی کارکردگی کی تعریف بھی کی گئی ہے اسٹیٹ بینک کو خود مختار کرنے کے بل کو سراہا گیا، برآمدات کو بڑھانے کے لیے بہتر قانون سازی کی جائے، سروسز کی سپلائی بہتر کرنا ہوگی، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہوگا جب کہ تعلیم اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…