لاہور(این این آئی )دنیا میں موسمیاتی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں جس کا انسانی زندگیوں پر اثر پڑتا ہے۔ اب چونکہ ہمارے ملک میں گرمیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے گرمیوں کا موسم آتے ہی ہم بہت سے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ تیز دھوپ، گرمی اور لو کی وجہ سے جسم کا
درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے جسم میں پانی کی کمی اور دیگر امراض کا سامنا رہتا ہے، کھانے پینے میں چیزوں کا صحیح استعمال ہمیں بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے۔گرمیوں میں بیکٹیریا اور دیگر وائرس زیادہ متحرک ہوتے ہیں، ہیٹ سٹروک اور لوکے سبب پیٹ کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جبکہ صاف، تازہ، سادہ اور قدرتی غذاو?ں کے سبب انسان متعدد بیماریوں اور موسمی شکایات سے محفوظ رہتا ہے جبکہ مضر صحت غذا کے استعمال سے صرف نقصان ہی ہوتا ہے۔ بیماریوں کے علاوہ شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک یعنی لْو لگ جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق غذا میں پھلوں سبزیوں اور گوشت کے اپنے اپنے فوائد ہیں جن کا استعمال بہت ضروری ہے، سبزی اور پھل روزانہ استعمال کیے جائیں جبکہ گوشت ہفتے میں ایک بار لازمی ہے۔ ایسی غذا استعمال کریں جس میں تیل اور گھی کی مقدار کم ہو، تلی ہوئی چیزوں سے اجتناب کریں، اس کے علاوہ سافٹ ڈرنک سے بچیں کیونکہ یہ ہماری صحت کے لئے بہتر نہیں۔