پتوکی(این این آئی ) پتوکی کے نواحی گاؤں کھوکھر چک 25میں چچی کے ساتھ دوائی لینے کے لیے جانے والی 19 سالہ دلہن کو مبینہ طورپر اغوا کرلیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں چک 25 کھوکھر کے رہائشی علی ریاض کی شادی 19 سالہ پلوشہ سے ہوئی جس کا ملزمان کو رنج تھا۔گزشتہ روز نئی نویلی
دلہن پلوشہ اپنی چچی نادیہ بی بی کے ہمراہ دوائی لینے کے لئے جارہی تھی کہ کار میں سوار پانچ افرادنے نادیہ بی بی کا راستہ روک لیااورانہیں قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دلہن پلوشہ کو کار میں ڈال کر لے گئے ۔تھانہ صدر پولیس پتوکی نے علی ریاض کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغازکردیا ۔