جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

گوانتاناموبے کے سب سے پرانے پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے، وفاقی حکومت کا سینٹ میں جواب

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے سینٹ کو بتایا ہے کہ گوانتاناموبے کے سب سے پرانے پاکستانی قیدی سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔جمعہ کو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا،

کشمیریوں کو شہید کرکے ان کے جسد خاکی بھی نہیں دیے جاتے، شہداء کے جنازے بھی پڑھنے نہیں دیے جاتے، جب کشمیر میں یہ سب کچھ ہورہا تھا اس وقت ہماری پارلیمنٹ میں کلبھوشن کے حوالے سے قانون سازی ہورہی تھی، گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری سیف اللہ پراچہ کو بے گناہ قرار دیا گیا لیکن اب تک رہا نہیں کیا گیا۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ گوانتاناموبے سے لوگ رہا ہو رہے ہیں، سیف اللہ پراچہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔سیف اللہ پراچہ سے متعلق وزارت خارجہ نے تحریری جواب سینیٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے اطلاع دی ہے کہ گوانتانامو بے کے حراستی مرکز میں سیف اللہ پراچہ کی قید کی مدت پوری ہو گئی ہے، اس سلسلے میں دونوں ممالک رابطے میں ہیں، سیف اللہ پراچہ کی پاکستان حوالگی کے سلسلے میں ضروری رسمی کارروائی مکمل کر رہے ہیں۔سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ سیف اللہ پراچہ کو امریکی عدالت نے رہا کیا، کیا پاکستانی حکومت امریکہ سے سیف اللہ پراچہ کے لیے compensation (زر تلافی) مانگ رہی ہے ؟ اس سے پاکستان کے غیر ملکی ذخائر بہتر ہو جائیں گے؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…