پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ہندو مہاسبھا کی طرف سے متھرا کی شاہی مسجد میں ہندو بھگوان کا بت نصب کرنے کا اعلان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

متھرا(این این آئی)بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع متھرا میں اکھل بھارت ہندو مہاسبھا نے شاہی مسجد عید گاہ میں بھگوان کرشن کا بت نصب کرنے کا اعلان ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہا سبھا نے شاہی مسجد عید گاہ کو بھگوان کرشن کی اصل جائے پیدائش قراردیتے ہوئے وہاں پر بت نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے کہاہے کہ یہ بت 6دسمبر کو ‘مہا جل ابھیشیک’ کے بعد نصب کیا جائے گا تاکہ اس جگہ کو ‘پاک’کیا جا سکے۔ مہاسبھا کے عہدیدار ملک کے مختلف حصوں سے مقدس ندیوں کا پانی لے کر متھرا پہنچیں گے۔ آرادھیا کو اس پانی سے مسح کیا جائے گا اور پوجا کی جائے گی۔ مہاسبھا خود لڈو گوپال کے دیوتا کو عیدگاہ لے جائے گی۔مسجد میں بت کی تنصیب کے لیے منتخب کی گئی تاریخ 1992 میں ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کی برسی کی مناسبت سے رکھی گئی ہے۔ تاہم، ہندو مہاسبھا کی رہنما راجیہ شری چودھری نے 1992 کے واقعے اور متھراکی مسجد میں بت کی تنصیب کے درمیان کسی قسم کے تعلق سے انکار کیاہے۔انہوں نے کہا کہ مہاسبھا کا مقصد آزاد ہندوستان ہے، سناتن بھارت کو واپس لانا ہوگا۔ مقامی عدالتیں کٹرا کیشو دیو مندر کے قریب واقع 17ویں صدی کی مسجد کو “ہٹانے” کی درخواستوں کی ایک سیریز کی سماعت کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ ہندومہاسبھا کی جانب سے شاہی عیدگاہ میں ہندو ؤں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی اور بت کی تنصیب کی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب مقامی عدالتیں کٹرا کیشو دیو مندر کے قریب واقع 17ویں صدی کی مسجد کوہٹانیکی درخواستوں کی سماعت کر رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…