پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان بابراعظم سے غلطیاں سر زد ہوئیں، معین خان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان بابراعظم سے غلطیاں سر زد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق معین خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک طویل مدت کے بعد قومی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا

جس طرح ٹیم نے شروعات میں بہترین کھیل پیش کیا تاہم اسے وہ سیمی فائنل میں برقرار نہ رکھ سکے ، ایونٹ کے دوران بعض معاملات میں خلا نظر آیا، بابراعظم نے کپتان کی حیثیت سے کچھ غلطیاں بھی کیں۔ قبل ازیں اپنے ایک انٹرو یو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کی خوشگوار یادیں ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح پاکستانی ٹیم کے رکن معین خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہمارے لیے بہت بڑا دن ہے کہ ہم بھی 1992 ورلڈ کپ کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ 1992 ورلڈ کپ کے کپتان اور موجود وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ خوشگوار یادیں ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔معین خان نے کہا کہ یہ مرحلہ تمام نوجوانوں کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ میں پوری قوم کو اپنے اور اپنی ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1992 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے رکن وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ 1992 ورلڈ کپ کا دن میری کرکٹ کی زندگی کا یادگار دن تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…