پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرادی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

سڈنی (این این آئی) آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 2021 میں انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔ایک انٹرویومیں رکی پونٹنگ نے بتایا کہ جن لوگوں ان سے بھارتی کرکٹ کوچ بنانے کے

لیے رابطہ کیا وہ اس حوالے سے خاصے پرجوش تھے تاہم اس کے باوجود انہوں نے کام کی مصروفیات اور اس حوالے سے پائے جانیوالے تحفظات کے سبب پیشکش مسترد کردی۔رکی پونٹنگ نے کہاکہ وہ آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز اور چینل 7 کے لیے اپنا کردار نہیں چھوڑ سکتے تھے جس کے باعث وہ سال کے 300 دن بھارت میں گزاررہے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران ہی بھارتی ٹیم کا کوچ بننے کے حوالے سے چند لوگوں سے بات چیت ہوئی تھی جسے اس وقت کے منصوبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے قبول نہیں کیا گیا۔رکی پونٹنگ کے انکار کے بعد انتظامیہ نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان راہول ڈیوڈ سے رابطہ کیا تھا جس کے بعد ڈیوڈ کو یہ ذمے داریاں سونپی گئیں۔خیال رہے کہ رکی پونٹنگ 2021 میں آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…