پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

ترکی میں مہنگائی عروج پر، لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

انقرہ(این این آئی )ترکی کے مرکزی بینک نے صدر رجب طیب ایردوآن کے دبائو کے بعد مسلسل تیسرے مہینے بھی شرح سود میں کمی کا اعلان کیا ہے اور نتیجے کے طور پر ترک کرنسی لیرا کی قدر ڈالر کے مقابلے میں نچلی ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے

مرکزی بینک نے افراط زر اور تیزی سے گرتی ہوئی کرنسی کی قدر کے باوجود پالیسی ریٹ کو سولہ سے کم کرتے ہوئے پندرہ فیصد کر دیا ۔ لیرا کی موجودہ کارکردگی اور قدر کے حوالے سے 2021میں ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی بدترین کرنسی قرار دے دیا گیا ہے۔مرکزی بینک کے اعلان سے پہلے ہی لیرا کی قدر ایک ڈالر کے مقابلے میں 10.98 کی سطح پر پہنچ گئی تھی اور یہ لیرا کی اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ترک صدر ملک میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بلند شرح سود کے واضح مخالف ہیں اور انہوں نے بدھ کے روز کہا تھا کہ وہ شرح سود میں مزید کمی لائیں گے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا، ”جب تک میں اس پوزیشن پر ہوں، میں(زیادہ)شرح سود کے خلاف لڑتا رہوں گا، میں مہنگائی کے خلاف بھی لڑتا رہوں گا۔رواں سال کے آغاز سے ترک کرنسی لیرا ڈالر کے مقابلے میں اپنی تیس فیصد قدر کھو چکی ہے جبکہ سالانہ افراط زر کی شرح تقریبا 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ یہ شرح حکومتی ہدف سے چار گنا زیادہ بنتی ہے۔ ترک باشندے لیرا کو غیر ملکی کرنسیوں اور سونے میں تبدیل کر رہے ہیں تاکہ اپنی کم ہوتی بچت کو محفوظ رکھ سکیں۔ ترکی کی معاشی صورتحال پر نظر رکھنے والے صحافی اکریم اکیچی کا ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لیرا کی قدر میں کمی کی وجہ سے ترک عوام میں بے چینی پیدا ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جب آپ اپنے ملک کی کرنسی کو تیزی سے گرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ چیزیں قابو سے باہر چکی ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…