پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سابق ملازمہ کو نازیبا پیغامات بھیجنے کا اعتراف، آسٹریلوی کپتان اسکینڈل پر مستعفی ہو گئے

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین آف فیلڈ سکینڈل کے بعد کینگروز کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس با ت کی تصدیق کی ہے کہ ٹم پین کا یہ فیصلہ ایک آف فیلڈ سکینڈل کے سامنے آنے کے بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے

مبینہ طور پر 2017 میں کرکٹ تسمانیہ میں ایک خاتون ساتھی کارکن کو فحش پیغامات بھیجے تھے۔ بورڈ نے ٹم پین کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے، اور اب وہ نئے ٹیسٹ کپتان کی تقرری پر غور کریگا۔کرکٹ آسٹریلیاکے چیئر رچرڈ فرائیڈنسٹین نے کہاکہ ٹم پین نے محسوس کیا کہ کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کرنا ان کے خاندان اور آسٹریلیا کرکٹ کے بہترین مفاد میں ہے جبکہ بورڈ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ کچھ سال قبل اس معاملے کے حوالے سے ٹم پین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا گیا تھا، رچرڈ فرائیڈ نسٹین نے کہا کہ ہم ٹم پین کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹم پین اپنی غلطی کے باوجود ٹیم کے لئے ایک غیر معمولی رہنما رہے ہیں اور بورڈ ان کی شاندار خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ ٹم ایشز موسم گرما کے دوران ٹیسٹ ٹیم میں انتخاب کے لیے دستیاب رہیں گے۔2018میں جنوبی افریقہ میں بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے بعد 36 سالہ نوجوان کو کپتان کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…