پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

انڈیا میں گائوں کی خواتین نے شراب کی دکان پر دھاوا بول دیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست کرناٹک کے ایک دور دراز گاں میں شراب کی دکان کھولنے کا فیصلہ اس کے مالکان کو مہنگا پڑ گیا۔ گائوں کی کوئی 50 سے زاید خواتین نے مسلا پور گائوں میں شراب کی نئی کھولی گئی دکان پر حملہ کرکے اس میں توڑپھوڑ کی اور دکان کو بند کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خواتین نے شراب سٹور کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس طرح کے کسی دوسرے سٹور کو کھولنے کی کوشش کی گئی تو وہ اسے بھی اسی طرح کے انجام سے دوچار کریں گی۔یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے چکمگلور ضلع کے مسلاپورا گائوں میں پیش آیا۔ پہلاموقع نہیں۔ اس گائوں کی خواتین نے پہلے بھی دو بار گاں میں شراب کی دکان کھولنے کی مخالفت کی تھی لیکن اس بار انہوں نے پرتشدد قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں گائوں کی خواتین کو دکان کی توڑپھوڑ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں بار بار خبردار کر چکی تھیں کہ کوئی بھی اپنے شوہر کے نشے کے خوف سے اپنے گاں میں شراب کی دکان کھولنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے ابتدائی طور پر اسٹور کے ذمہ داروں سے اسے بند کرنے کا مطالبہ کیا اور جب وہ نہ مانے تو انھوں نے دھاوا بول دیا اور میز، کرسیاں اور اندرونی سجاوٹ کی توڑپھوڑ کی۔خواتین نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ انہوں نے جو کچھ کیا وہ اس خوف سے کیا کہ ان کے شوہر شراب پینے پر اپنا پیسہ خرچ کریں گے اور اس طرح نشے کی وجہ سے ان کے خاندان تباہ ہو جائیں گے۔جبکہ خواتین کے رویے کو شہر کے مکینوں نے سراہا۔ جنہوں نے اپنے خاندانوں کی حفاظت کے لیے ان کی ہمت کی تعریف کی۔اس کے علاوہ ضلعی پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کی ہیں جس میں وضاحت کی گئی کہ سٹور پر دھاوا بولنے سے پہلے شراب کی بوتلیں منتقل کر دی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…