جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی اے نے ٹیلی مارکیٹنگ کالز، میسجز بلاک کرنے کا طریقہ جاری کردیا

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے صارفین کیلیے ٹیلی مارکیٹنگ اور ان چاہی کالز اور میسجز بلاک کرنے کا طریقہ جاری کیا ہے۔ٹیلی مارکیٹنگ کمیونیکیشن کو بلاک کرنے کیلیے پہلے صارف کو اپنا نمبر ڈو ناٹ کانٹیکٹ رجسٹر

(ڈی این سی آر)پر رجسٹر کرنا پڑے گا۔ صارف اپنے موبائل فون میں آر ای جی ٹائپ کرکے 3627 پر ایس ایم ایس کرے گا جبکہ ٹیلی مارکیٹنگ کمیونیکیشن سروسز دوبارہ حاصل کرنے کیلیے صارف کو یو این آر ای جی ٹائپ کرکے 3627 پر ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔پی ٹی اے کے جاری کردہ طریقے کے مطابق ٹیلی مارکیٹنگ کالز اور میسجز بلاک کرنے کیلیے صارف اپنے موبائل فون میں مطلوبہ نمبر ٹائپ کرکے اسپیس دے کر موصول ہونے والا میسج 9000 پر ایس ایم ایس کرے گا۔ ہر ایس ایم ایس کیلیے 10 پیسے کے معمولی چارجز وصول کیے جائیں گے۔صارفین ایس ایم ایس کے علاوہ کال کے ذریعے بھی ناپسندیدہ نمبر بلاک کرسکیں گے۔ جاز، ٹیلی نار اور یوفون کے صارفین #420* جبکہ زونگ صارفین صرف 420 ڈائل کرکے نمبر بلاک کرسکتے ہیں۔ سبسکرپشن چارجز کی تفصیلات متعلقہ سروس پرووائیڈر سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں نیچے دیے گئے آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے لنک پر بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…