پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے 51ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

17  ‬‮نومبر‬‮  2021

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں آ گئی،کے ایس ای100انڈیکس 300پوائنتس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 46500پوائنٹس سے کم ہو کر 46100پوائنٹس کی پست سطح پر بند ہواجبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 51ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے رہ گیا،

کاروباری مندی کے سبب 70.26فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی اتار چڑھا کا شکارہو گئی،سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال،آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری جیسے مطالبے پر سرمایہ کار تذبذب میں مبتلا رہے،مختلف منفی قیاس آرائیوں کے سبب مارکیٹ کو سنبھلنے کا موقع بھی نہ مل سکا اور کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں بند ہوئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں 348.49 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 46542.91 پوائنٹس سے کم ہو کر 46194.42 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 146.39 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 18098.42 پوائنٹس سے کم ہوکر 17952.03 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس31649.27 پوائنٹس سے گھٹ کر 31444.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 51 ارب24 کروڑ 9 لاکھ 16 ہزار 962 روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79 کھرب 24 ارب 90 کروڑ 61 لاکھ 57 ہزار 991 روپے سے گھٹ کر 78 کھرب 73 ارب 66 کروڑ 52 لاکھ 41 ہزار 30روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 10 ارب روپے مالیت کے 23 کروڑ 84 لاکھ 93 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 10 ارب روپے مالیت کے 24 کروڑ 31 لاکھ 93 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 343 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے83کمپنیوں کے

حصص کی قیمتوں میں اضافہ241میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سروس فیبرک 1 کروڑ 89 لاکھ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1 کروڑ 59 لاکھ، غنی گلوبل 1 کروڑ 39 لاکھ، ٹی پی ایل پراپرٹیز 1 کروڑ 25 لاکھ اور میرٹ پیکیجنگ 1 کروڑ 21 لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے بھا میں 44.50روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعداسکے

حصص کی قیمت بڑھ کر840.00 روپے ہو گئی اسی طرح 20.71 روپے کے اضافے سے سسٹمز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت بڑھ کر 818.09 روپے پر جا پہنچی جبکہ گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں 39.73 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر490.07 روپے پر آ گئی جبکہ35.40روپے کمی سے مری بریورے کے حصص کی قیمت464.60 روپے ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…