جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

ایک ہفتے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی(آن لائن، این این آئی)رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی اونچی پرواز تھم گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی انٹربینک قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں ہونے والی اس کمی کے بعد ڈالر کی انٹر

بینک قیمت 175 روپے 78 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات ِزر کی بھرپور آمد کا سلسلہ جاری رہے اور اکتوبر 2021 میں 2.5 ارب ڈالر کی رقوم آئیں جو 10.2 فیصد (سال بسال)زیادہ ہے تاہم پچھلے ماہ سے 5.7فیصد کم ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق جون 2020 سے 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہنے کے علاوہ یہ مسلسل آٹھواں مہینہ ہے کہ ترسیلات ِزر 2.5 ارب ڈالر کے قریب یا اوپر رہی ہیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 22 کے پہلے چار مہینوں کے دوران ترسیلات ِزر بڑھ کر 10.6 ارب ڈالر ہوگئی ہیں جو گذشتہ برس کی اسی مدت سے 11.9 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 22 کے پہلے چار ماہ کے دوران ترسیلات ِزر زیادہ تر سعودی عرب (2.7ارب ڈالر)، متحدہ عرب امارات (2.0 ارب ڈالر)، برطانیہ (1.5ارب ڈالر)اور امریکہ (1.1 ارب ڈالر)سے آئیں۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے باضابطہ چینلز کے استعمال کی ترغیب دینے کے لیے فعال پالیسی اقدامات اور وبا کے دوران فلاحی رقوم کی منتقلی نے پچھلے سال سے ترسیلات ِ زر کی آمد میں مسلسل بہتری میں کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…