لاہور(این این آئی) سانحہ ماڈل کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ 29 نومبر کو سماعت کرے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی تھی، جس میں نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو
چیلنج کیا گیا۔فل بنچ نے باور کرایا تھا کہ درخواست پر آئندہ مزید کارروائی ملتوی نہیں کی جائے گی اس لیے وکلا اپنا کام نمٹا کر آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔ بیرسٹر علی ظفر جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل جاری رکھیں گے۔ رجسٹرار آفس نے کیس کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے، 29 نومبر کو لارجر بینچ سماعت کرے گا۔