جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اب تھک رہا ہوں، آپ سے جڑی امیدیں مدھم پڑ گئی ہیں، کامران خان بھی تھک گئے، وزیراعظم کو ان کی ناکامیاں گنوا دیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عمران خان صاحب میری کوشش رہی، عوام کی امیدیں قائم رہیں، تبدیلی کے وعدے پورے کرنے میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتا رہوں، اب تھک رہا ہوں آپ سے جڑی امیدیں مدھم پڑ گئیں، اقتدار کے ساٹھ میں سے چالیس ماہ دو تہائی مدت گزر گئی،

ٹی ٹوئنٹی میچ کے آخری دس اوور میں 200 رنز چاہئیں کیا ٹیم عمران خان میں جان ہے؟ آپ کے خوشامدیوں میں سے کسی نے نہیں بتایا تو میں بتا دیتا ہوں آپ کی حکومت خطرناک بھنور میں پھنس چکی ہے، خطرہ ہے کشتی کنارا لگنے سے پہلے ڈوب جائے، آپ کپتان ہیں اس کو ڈوبنے سے بچائیں، کمر توڑ مہنگائی میں پسنے والے عوام تبدیلی کا انتظار کر رہے ہیں، چالیس ماہ گزر گئے بہتری کیا آتی ہر گزشتہ ہفتہ مہنگائی میں اضافہ کر رہا ہے، خان صاحب آپ نے جذباتیت دکھائی گزشتہ مہینہ آئی ایس آئی چیف کی تعیناتی معاملہ پاکستان کی جگ ہنسائی اور ہم سب کو ڈپریشن میں مبتلا کر گیا، شکر ہے ناقابل تلافی نقصان نہیں ہوا۔ آرمی لیڈر شپ آج بھی عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے، مگر عام پاکستانی پریشان ہے، حکومت کے چوتھے سال میں اشیاء خورو نوش بجلی، گیس کا بل دوگنا ہو چکا ہے، افسوس پی آئی اے کا انٹرنیشنل فلائٹ کا آپریشن تقریباً ٹھپ پڑا ہے، ان گنت ریلوے حادثات نے نااہلی اور سانحات کی نئی تاریخ رقم کی، شوگر مافیا کے خلاف حکومتی ادارے آپ نے جتا دیے لیکن چینی کی قیمت سوا سو روپے کی قیمت ٹاپ گئی، احتسابی عمل کا یہ عالم کہ نیب کرپشن کیسز کے کسی بڑے مجرم کو سزا نہیں ہوئی بلکہ ایڑھی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود عدالت نے شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا، الیکشن 2018ء میں کراچی نے اتنے ووٹ دیے کہ آپ ششدر رہ گئے

لیکن آپ نے پلٹ کے نہ دیکھا، چالیس ماہ پہلے آپ کو کراچی میں نواز شریف کا گرین لائن منصوبہ نصف پوزیشن میں ملا لیکن آج تک آپ گرین لائن نہ چلوا سکے۔ پنجاب میں چھ چھ آئی جیز اور چیف سیکرٹریز تبدیل کئے گئے، عثمان بزدار سے آپ کی پوری ٹیم بددل ہو گئی لیکن آپ کا اعتماد ٹھس سے مس نہ ہوا، خان صاحب آپ کے پاس صرف بیس ماہ ہیں سمجھیں ٹی ٹوئنٹی میچ ہے، آخری دس اوورز میں آپ نے 200 رنز کرنے ہیں ٹیم عمران خان اگر یہ معجزہ دکھا سکتی ہے تو کیا بات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…