پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، سرمائے میں110ارب روپے سے زائد کا اضافہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پانے اور مشیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات سے متعلق بیان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کے قریب جا پہنچا

جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں110ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم80کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 72.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین نے مارکیٹ میں تیزی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے امکان اور ایک روز قبل حکومت اور ٹی ایل پی کے معاہدے کو قرار دیا اور بتایا کہ غیر یقینی کی کیفیت اب کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے آئندہ چند دنوں میں مارکیٹ میں تیزی کے اثرات غالب رہ سکتے ہیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 790.07پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 46184.71پوائنتس سے بڑھ کر 46974.78پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 321.46پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای انڈیکس 17933.41پوائنٹس سے بڑھ کر 18254.87پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31596.79پوائنٹس سے بڑھ کر 32037.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب10ارب50کروڑ32لاکھ64ہزار845روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب53ارب38کروڑ53لاکھ5ہزار462روپے سے بڑھ کر80کھرب63ارب88کروڑ85لاکھ70ہزار306روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 14ارب روپے مالیت کے43کروڑ8لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے 27کروڑ4لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو مجموعی طور پر372کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے271کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں

میں اضافہ87میں کمی اور14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 5کروڑ38لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ45لاکھ ،ہم نیٹ ورک 2کروڑ32لاکھ،میپل لیف 1کروڑ65لاکھ اور ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ51لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص

میں129.57روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت2299.99روپے ہو گئی اسی طرح 100.00روپے کے اضافے سے نیلسے پاکستان کے حصص کی قیمت بڑھ کر 5900.00روپے پر جا پہنچی جبکہ فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 65.45روپے گھٹ گئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 830.00روپے ہو گئی اسی طرح 91.30روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت گھٹ کر 1128.70روپے پر آ گئی ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…