اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اعزاز نیازی سرکار نے حاصل کرلیا ، جے یو آئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی کا اعزاز نیازی سرکار نے حاصل کرلیا ہے۔ترجمان جے یو آئی

نے اپنے بیان میں کہاکہ تحریک انصاف واقعی مہنگائی کا سونامی ثابت ہوگئی ہے،عمران نیازی کے دور حکومت میں مہنگائی کے علاوہ کسی چیز میں ترقی نہیں ہوئی۔ترجمان جے یو آئی نے کہاکہ آئی ایم ایف کے مسلط فیصلوں کو من وعن قبول کرنے کا نتیجہ مہنگائی کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ پٹرول ،ڈیزل ،بجلی اور اشیائے خورد ونوش میں بے پناہ اضافہ نااہل حکمرانوں کی نالائقی کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیاہے،حکومت اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں۔اسلم غوری نے کہاکہ عوام کو ان نالائق حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے میدان میں آنا ہوگا،اگر یہ لوگ حکمران رہیں تو پھر وطن عزیز کا اللہ ہی حافظ ہے۔اسلم غوری نے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں منظم طریقے سے کی گئی دھاندلی کہیں مہنگائی کی آڑ شورش بپا کرکے آمریت کی راہیں ہموار کا کرنے کا منصوبہ تو نہیں ؟

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…