ایرانی خواتین پر ٹی وی اسکرین پرآنے کے لئے نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں

8  اکتوبر‬‮  2021

تہران(این این آئی ) حکومت کی جانب سے ایرانی ٹی وی چینلز پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سنسر شپ کی جانب سے ٹی وی چینلز کے لیے نئے قوانین جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق اسکرین پر خواتین کو پیزا کے ساتھ دکھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈراموں کے دوران مردوں کا چائے خواتین کو پیش کرنے کے مناظر بھی نشر کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ خواتین کے چمڑے کے دستانے پہننے پر بھی پابندی ہو گی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین میں خواتین کو لال رنگ کے مشروب کے ساتھ بھی نہیں دکھایا جائے گا۔ایرانی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر ٹی وی چینلز کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…