راولپنڈی(این این آئی)منیجر پتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ سیاحوں کی سہولت اور تفریح کے لئے پتریاٹہ چیئر لفٹ کے لئے پہلی مرتبہ آن لائن بکنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے
اور کیمپنگ کے لئے ایک, دو اور تین کمروں کی رہائش کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے -انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاحت کے لئے پہلی مرتبہ ایسی پالیسی مرتب کی ہے جس سے سیاحت کو فروغ حاصل ہورہا ہے -انہو ں نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی کی طرح سیاحت کی صنعت بھی متاثر ہوئی ہے اسی لئے دیگر کرونا ایس پیز کے عمل درآمد کے ساتھ ساتھ آن لائن بکنگ کا اجراء کیا گیا ہے -انہو ں نے ان خیالات کا اظہار پتریاٹہ چیئر لفٹ کی انتظامیہ کے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا – اجلاس میں اکاونٹس آفیسر شیخ منیر, سٹور منیجر محمد اشرف, راجہ شوکت, نعیم انور اور وقاص انور نے شرکت کی -انہو ں نے انتظامیہ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیاحوں کی سہولت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائے جائیں اور ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے تاکہ پتریاٹہ چیئر لفٹ پر آنے والے سیاح ہماری خدمات کو تادیر یا رکھیں۔