جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر ہوشربا اضافے کی تیاریاں ٗ سمری ارسال

datetime 30  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )یکم اکتوبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتی ہے، ڈیزل کی

قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا انحصار پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی پر ہوگا، اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہے،ڈیزل پر فی لیٹر 5 روپے 14پیسے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔یاد رہے کہ 15 ستمبر کو ہی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔دوسری جانب نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن ے کہاکہ ڈالر اور پیٹرول کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، خدشہ ہے ڈالر کی قیمت 172 روپے اور پیٹرول 123 روپے سے بھی تجاوز کر جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف

سے مذاکرات سے پہلے ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کس بات کی نشاندہی ہی؟ ۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ رواں ماہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، تباہی سرکار پیٹرول کی قیمتوں میں مزید 5 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی نے کہاکہ یہ حکومت پہلے ہی 3 سالوں میں

پیٹرول کی قیمتوں میں 28 روپے کا اضافہ کر چکی ہے، ڈالر اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لے آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی کی سونامی اب مہنگائی کی سونامی بن چکی ہے، عالمی ادارے پہلے ہی ملک میں شدید مہنگائی کی پیش گوئی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بے رحم اور نااہل حکمرانوں کو عوام پر اب رحم کرنا چاہئے،ان کی نااہلی کی وجہ سے عوام کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…