منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ کے 4 افراد قتل

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود نیو مل میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ دار الحکومت اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران ایک ہی کاروباری گروپ سے تعلق رکھنے والے 2 پراپرٹی

ڈیلرز اور ان کے 2 گارڈز سمیت 4 افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔دریں اثنا آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی ہدایت پر ڈی آئی جی آپریشنز کی نگرانی میں آپریشن کے دور ان قتل کے دونوں مقدمات میں 15 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ،رات گئے تک ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ کا عمل خصوصی طور پر ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے حصہ لیا ،سپنپ چیکنگ کے دوران 7 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ا فضال احمد کوثر کے مطابق شہریوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…