جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

نور مقدم قتل کیس ، امریکی سفارتخانے کا ملزم ظاہر جعفرکیلئے کپڑوں، شیمپو، پرفیومزاور کتابوں کا تحفہ

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے نورمقدم قتل کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کیلئے جیل میں تحائف سے بھرا ایک پارسل بھجوایا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے ظاہر جعفر کیلئے کپڑوں، کتابوں

، پرفیومز اور شیمپو سے بھرا ایک پارسل اڈیالہ جیل بھجوایا گیا ہے، تاہم جیل انتظامیہ نے پارسل وصول کرنے سے ا نکار کردیا ہے۔اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ ارشد وڑائچ نے امریکی سفارت خانے کی جانب سے بھجوائے گئے پارسل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سفارت خانے نے ملزم ظاہر جعفر کیلئے پارسل بھجوایا ہے تاہم جیل انتظامیہ نے پارسل واپس بھجوادیا ہے۔ارشد وڑائچ نے مزید کہا کہ پارسل سفارت خانے کوواپس بھجواتے ہوئے جیل انتظامیہ نے اس کے ساتھ ایک خط بھی ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر مستقبل میں سفارت خانہ قتل کے مقدمے کے ملزم اپنے شہری کو کوئی پارسل بھجوانا چاہتا ہے تو اس کیلئے وزرات داخلہ کا راستہ اپنائے۔دوسری جانب نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم طاہر ظہور سمیت بارہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے چھ اکتوبر مقرر کر دی گئی ۔دوران سماعت ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں،مرکزی ملزم طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ،طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان ضمانت پر ہونے کی وجہ سے خود عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…